یوٹیوب پر ڈرامے دیکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری اب کوئی بھی باآسانی ایپ کی بدولت 4000 ٹی وی شوز اور 1500 فلمیں مفت میں دیکھ سکتا ہے جس میں مشہور فلمسازکمپنیوں کی تخلیقات بھی شامل ہیں۔
یوٹیوب کے اس اعلان کے ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تمام فلمیں اور پروگرامز بلا معاوضہ ہیں لیکن اشتہارات کے ساتھ ظاہر ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس اعلان میں یوٹیوب نے یہ واضح کیا ہے کہ یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو سب پسند کرتے ہیں لیکن اب ان میں ہیلز کچن، اینڈرومیڈا اور ہارٹ لینڈ کے تیارکردہ پروگرام اور ٹی وی شوز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل کا نیا فیچر متعارف، اب پرانی تصاویر کو ڈھونڈنا آسان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








