کراچی کی فضاؤں میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی انٹری، کیا معاملات طے پاگئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Governor Sindh claims Altaf Hussain set to return to Karachi politics
FILE PHOTO

کراچی کے عائشہ منزل پل پر نو سال بعد بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کا بڑا بینر لگنے سے شہر میں ہلچل مچ گئی ہے۔

اس غیرمعمولی اقدام کے بعد عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، جس نے کراچی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پریشانی میں ڈال دیا۔

الطاف حسین پر 2016 میں ریاست مخالف بیانات اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت پاکستان میں تقریر، کوریج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت پاکستان منتقل ہوگئی، اور جماعت کے دھڑے بندی کا آغاز ہوا۔

@gems_official_real

*کراچی کی فضاؤں میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی انٹری*

♬ original sound – شیخ حسن????

 

عائشہ منزل پر بینر کی تنصیب اور عوامی ردعمل نے اس قیاس کو جنم دیا ہے کہ الطاف حسین دوبارہ سیاست میں فعال ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ عوامی سطح پر اسٹبلشمنٹ اور الطاف حسین کے درمیان ممکنہ روابط کی بحالی کی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔

شہباز حکومت گرانے کی دھمکی، کیا پیپلز پارٹی بلاول کو وزیراعظم بنانے کیلئے پی ٹی آئی سے ہاتھ ملا سکتی ہے؟

کراچی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بینر ہٹانے کی کوشش کی، لیکن عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث فوری اقدامات ممکن نہ ہو سکے۔ اس پیشرفت نے کراچی کی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کر دیا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں واضح ہوں گے۔

Related Posts