ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے باہر قوم کو نئے صوبے کا چورن دے کر ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے اسمبلیوں کے اندر وزراتوں، ذاتی مفادات اور مقدمات کے خاتمے کی ڈیل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے وزارتوں کی خاطر ناصرف مہاجروں کے خون کا سودا کردیا ہے بلکہ انکی پیٹھ میں ایک بار پھر چھرا گھونپ دیا۔

تین دہائیوں سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے گٹھ جوڑ نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن معمار میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل اور ناکام حکمران زمینی حقائق اور مسائل سے مکمل لاتعلق ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی آج قطرہ قطرہ پانی کو ترس رہا ہے، آج بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی دوبھر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام کو ظالم، نااہل اور ناکام حکمرانوں کے سامنے بیبسی کی تصویر بنتے نہیں دیکھ سکتی۔ پی ایس پی ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر حد سے گزر جائے گی۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال میں پانی کی وجہ سے کوئی بھی آپریشن نہیں رکا۔ مرتضی وہاب

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گھر میں پینے کے پانی کی بجائے گٹر کا پانی آرہا ہے، دنیا کے کئی ملکوں سے بڑے شہر کراچی کی سڑکیں اس قدر ٹوٹی پھوٹی ہیں کہ تورا بورا کا گمان گزرتا ہے۔

Related Posts