ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا برقرار
ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا برقرار

کراچی: عدالت نے دہشت گردی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے جرم میں سزا یافتہ مجرم اور متحدہ کے سابق عہدیدار کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم لندن کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے مجرم رئیس مما کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا، عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ دہشت گردی پھیلانے کے لیے فنڈز جمع کرنے کے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی بی اے کراچی میں ہم جنس پرستوں کی محفل رقص و سرور

مزید برآں عدالت کے مطابق مجرم رئیس مما کو شواہد کی روشنی میں بری کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، پولیس کا کہنا تھا کہ مجرم سرکاری ملازم تھا اور مجرم دہشت گردی پھیلانے کے لیے فنڈز جمع کرتا تھا، مجرم نے اپنے بینک اکاؤنٹ میں 2.5 ملین روپے حاصل کیے۔

رقم کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہوتی تھی بعدازاں مجرم ایم کیوایم لندن کی ایما پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔

Related Posts