سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مردم شماری پر ناانصافی ہورہی ہے،ایم کیو ایم پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مردم شماری پر ناانصافی ہورہی ہے،ایم کیو ایم پاکستان
سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مردم شماری پر ناانصافی ہورہی ہے،ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کے ساتھ سازش کا الزام لگاتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ مردم شماری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نا انصافی ہو رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنماء مصطفیٰ کمال اور دیگر کے ہمراہ کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہریوں کو نہیں گنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلطی نہیں خاص منصوبہ بندی ہے، اداروں نے غطی مان لی، لیکن تدارک نہیں کیا، مطالبہ یہی ہے کسی کو کم یا زیادہ نہیں سب کو صحیح گنا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ50 سال سے کراچی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈیٹا درست کرائیں، شہری آنے والی نسلوں کیلئے اپنے آپ کو صحیح گنوائیں، مردم شماری سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے، کراچی کی آبادی کو گزشتہ مردم شماری سے بھی کم گنا گیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے مطالبے پر مردم شماری کی مدت میں اضافہ کیا گیا، مطالبے کے بعد کراچی میں 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو دوبارہ گنا گیا،ایک ایک فرد کو گننا بھی ریاست کی اہم ذمہ داری ہے، بار بار اعتراض، التجا، اپیلیں کرنا پڑتی ہیں ہمیں صحیح گنا جائے۔

مصطفیٰ کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عجیب بات ہے ہمیں خود کو گنوانے کیلئے پورے ملک کے چکر کاٹنا پڑ رہے ہیں، مردم شماری میں تقریباً 10 لاکھ گھروں کو نہیں گنا گیا۔

مزید پڑھیں:حکومت 14مئی تک اسمبلیاں تحلیل کرے، ایک تاریخ پر الیکشن کیلئے تیار ہیں۔عمران خان

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ٹویٹ کیا ایم کیو ایم نے کراچی کا سودا کر دیا، ایم کیو ایم مردم شماری پر بک گئی ہے،ہم کوئی مراعات یا زمین کا ٹکڑا نہیں مانگ رہے، جب ہم پہلی بار شکایتیں لیکر گئے تو دوست ناراض ہوگئے، آخری میٹنگ میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts