عمران خان کے 24 نومبر کے احتجاج میں ایم کیو ایم بھی شریک؟ الطاف حسین کا وائرل ویڈیو پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

MQM to Join Imran Khan's November 24 Protest, Altaf Hussain's Viral Video Message

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کی حمایت کردی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عمران خان کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کی حمایت کرتا ہوں۔

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی فائنل کال دے دی

پاکستان کے طلبہ ، وکلا ، مزدوروں، کسانوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ 24 نومبر کے پرامن احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں الطاف حسین نے اپنے پیروکاروں سے اپیل کی کہ آپ سب سے 24 نومبر کو آمریت کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

یاد رہے کہ ماضی میں عمران خان الطاف حسین کے شدید مخالف رہے ہیں تاہم عمران خان کے زیرعتاب آنے کے بعد الطاف حسین نے ہمیشہ ان کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے احتجاج کی کال کے بعد الطاف حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے احتجا ج میں شرکت کی اپیل کی۔

Related Posts