ایم کیو ایم صدارتی الیکشن میں زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیوں نہیں کرسکی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

MQM yet to make decision on casting vote to asif Zardari

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تاحال کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کی تحلیل کے بعد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔اب تین رکنی مذاکراتی کمیٹی صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کے لیے آج اسلام آباد روانہ ہونے والی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کی وفاقی کابینہ میں شمولیت، وزارتوں سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ تنظیمی بے ضابطگیوں اور آڈیو لیک ہونے کی وجہ سے رابطہ کمیٹی تحلیل کی گئی۔ نئی ربطہ کمیٹی میں ارکان کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔

اس سے قبل پیر کو ایم کیو ایم پی نے زور دے کر کہا تھا کہ صدارتی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری کو اس کا ووٹ رابطہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک مشترکہ وفد نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وفد نے MQM-P کے رہنماؤں سے 9 مارچ کے انتخابات میں مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کرنے کی باضابطہ درخواست کی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ پارٹی کی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

Related Posts