مسٹر بیسٹ کی ماہانہ یوٹیوب آمدنی جان کر مداحوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں

تازہ ترین

تازہ ترین

MrBeast's monthly YouTube income revealed

مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن کی یوٹیوب آمدنی کی تفصیلات لیک ہو گئی ہیں، حیران کن اعداد و شمار نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈرامہ الرٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک مبینہ اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مسٹر بیسٹ نے گزشتہ 28 دنوں میں 4 ملین ڈالر (تقریباً 1اعشاریہ 11 ارب پاکستانی روپے) سے زیادہ کمائے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردِ عمل دیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ مسٹر بیسٹ کی اصل آمدنی اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ ان کے اسپانسر شپ معاہدے ہی لاکھوں ڈالرز کے ہوتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھاکہ مسٹر بیسٹ اس آمدنی کے مستحق ہیں کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز میں بے پناہ محنت کرتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل 360 ملین سے زائد سبسکرائبرز اور اربوں ویوز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز میں شامل ہے۔

ان کی آمدنی صرف یوٹیوب تک محدود نہیں۔ وہ ایک بہت بڑی کاروباری سلطنت کے مالک ہیں جس میں متعدد یوٹیوب چینلز اور مختلف برانڈز کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی سالانہ آمدنی 100 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

اگرچہ مسٹر بیسٹ یا ان کی ٹیم نے ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی لیکن یہ طے ہے کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبر ہیں۔ ان کی ویڈیوز نہ صرف بے حد مقبول ہیں بلکہ لاکھوں ڈالرز کی آمدنی بھی فراہم کرتی ہیں۔

فوربز کے مطابق 2024 میں مسٹر بیسٹ کی سالانہ آمدنی تقریباً 85 ملین ڈالر تھی جبکہ سیلیبریٹی نیٹ ورتھ نے دعویٰ کیا کہ وہ ماہانہ 50 ملین ڈالر تک کماتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 میں فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 500 ملین ڈالر تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف دو سال میں ان کی مالی حالت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts