عمران خان کی آنکھ کی خرابی قدرت کا انتقام ہے، مفتی کفایت اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتی کفایت اللہ، عمران خان

جے یو آئی کے سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ نے جیل میں عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کو قدرت کا انتقام قرار دے دیا۔

ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں مجھ پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا، جیل میں آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی، مگر علاج کی سہولت سے محروم رکھا، یہ دنیا مکافات عمل ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہم کسی بھی صورت عمران کی سیاسی قید اور علاج سے محروم کرنے کے حق میں نہیں، ان کو انصاف ملنا چاہیے۔

Related Posts