ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے پانچ پاکستانی لڑکیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مِس یونیورس کے مقابلے کی تقریب اس سال ایل سلواڈور میں منعقد کی جائے گی۔ جس کیلئے ابتدائی مقابلے میں پاکستان سے پانچ لڑکیوں نے شرکت کی تاہم ماڈل ایریکا رابن بازی لے گئیں اور مس یونیورس پاکستان کا اعزاز حاصل کرلیا، اب وہ فائنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
کراچی سے 24 سالہ اریکا رابن، لاہور سے 24 سالہ حرا انعام، راولپنڈی سے 28 سالہ جیسیکا ولسن، 19 سالہ امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26 سالہ سبرینا وسیم عالمی مقابلہ حسن میں جانے کیلئے مقابلے میں حصہ لیا اور ایریکا رابن فاتح ٹھہریں۔
یہ بھی پڑھیں:
مس پاکستان ایریکا رابن کون ہیں؟
مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’5 دو شیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے؟‘
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’حکومت اس خبر کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم از کم ملک کی نمائندگی کا تاثر زائل کرے‘۔
جنگ کی خبر ہے کہ پانچ دوشیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی”نمائندگی” كرينگی اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے کرینگے؟ حکومت اس خبر کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم ازکم ملک کی “نمائندگی” کا تاثر زائل کرے
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) September 13, 2023
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








