افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل چوہدری احمد شریف نے جامعہ دارالعلوم کورنگی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مفتی تقی عثمانی اور دیگر علماء کرام نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں علماء کرام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے اقدامات میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
مفتی تقی عثمانی نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے نماز جمعہ کے بعد پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








