قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آج 29ویں سالگرہ ہے جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ محمد عامر نے پاکستان کیلئے 147 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور وہ ٹیسٹ میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کمسن ترین کھلاڑی بنے۔

آئی سی سی نے محمد عامر کو 29ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ آئی سی سی نے محمد عامر کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے 2 ماہ قبل 20 فروری کے روز محمد عامر کو بہت اچھا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے خود نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جو ہماری نظر میں قابلِ افسوس ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کا اظہارِ افسوس

Related Posts