جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Muhammad Qasim Khan takes oath as LHC CJ

لاہور: جسٹس محمد قاسم خان نے آج گورنر ہاؤس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس محمد قاسم خان سے حلف لیا۔ وہ لاہورہائیکورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بلڈنگ گرنے کا واقعہ: چیف جسٹس گلزار احمد بلڈنگ کنٹرول افسران پر برس پڑے

چیف جسٹس محمد قاسم خان کو فروری 2010 میں ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا اور وہ اگلے سال 5 جولائی کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

جسٹس محمد قاسم خان 6 جولائی 1959 کو پیدا ہوئے تھے اور وہ اس سال یکم جنوری 2020 سے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

Related Posts