لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی بلے باز محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔
ڈیوڈ مالان بدستور نمبر ون، ایرون فنچ دوسرے، بابر اعظم تیسرے، ڈیوڈ کونوے چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریسی وین ڈرڈوسین چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں اور رواں سال کے ٹاپ اسکورر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں۔
ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، تبریز شمسی سرفہرست، راشد خان دوسری، ایشٹن اگار تیسری پوزیشن پر ہیں،ٹاپ تھری آل راؤنڈرز میں محمد نبی، شکیب الحسن اور گلین میکسویل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ہفتے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی،جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرآ گئے تھے۔