محی الدین یاسین ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم نامزد کردیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

mohiuddin yasin malaysia
mohiuddin yasin malaysia

ملائیشیا کے بادشاہ نے سابق وزیرِ داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیرِاعظم نامزد کردیا، محی الدین یاسین یکم مارچ کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے کہا کہ محی الدین کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور وہ اتوار کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلق اٹھائیں گے۔

شاہی محل سے جاری بیان میں مزید کہا گیاہ یہ سب کے حق میں بہترین فیصلہ ہے اور اس سے ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا، 72 سالہ محی الدین یاسین اتوار کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

محی الدین یاسین کے وزیراعظم کا منصب سنبھالے جانے کے بعد یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) دوبارہ اقتدار میں آ جائے گی جسے 2018 میں انتخابات کے بعد اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کچھ گھنٹوں قبل ہی ملائیشیا کے قائم مقام وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی انور ابراہیم کے درمیان محی الدین کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے معاملات طے پاگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت کی تشکیل: ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

مہاتیر محمد نے یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن سے معاہدے کے اس لیے خلاف تھے کیونکہ اس جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات چل رہے تھے۔

Related Posts