انڈیا کے بزنس آئیکون اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان سے ملنے اور جوڑے کو نومولود بچی کی مبارک باد دینے اسپتال پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کی صف اول کی مقبول ترین جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں پیدا ہوئی ہے جو مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کے دولت مند ترین آدمی مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکورٹی میں اسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امبانی خاندان اور اداکار جوڑی کے اچھے تعلقات ہیں، رنویر نے اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس دی تھی جبکہ دیپیکا نے حاملہ ہونے کے باوجود تقریبات میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون ابھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوئیں اور کچھ دن مزید اسپتال میں رہیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








