محبت کیلئے حقیقی قربانی! ملتان کے نوجوان نے اپنا جگر دیکر بیوی کی جان بچالی

تازہ ترین

تازہ ترین

Multan man donates liver to save his love
ONLINE

ملتان میں محبت نے قربانی پر سبقت لے لی، جب ایک نوجوان نے اپنی بیوی کی جان بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کر دیا۔

شبیراحمد نامی نوجوان نے اپنی اہلیہ شنزہ کی زندگی بچانے کے لیے اپنے جگر کا ساٹھ فیصد حصہ عطیہ کر دیا۔

Multan man donates liver to save his love

شبیراحمد کا کہنا تھا کہ اس کے والدین نے اسے اس فیصلے سے باز رہنے کا مشورہ دیا مگر اس نے اسپتال جاتے ہوئے موبائل بند کر دیا تاکہ کسی کا دباؤ اس کے جذبے کو کمزور نہ کرے۔

جیسے ہی کامیاب آپریشن مکمل ہوا، شبیراحمد نے اپنے والدین سے رابطہ کیا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھے اور کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

Multan man donates liver to save his love

اب شبیراحمد اور شنزہ ایک خوش و خرم اور محبت بھری زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ سچی محبت میں ایثار اور قربانی کی طاقت کیسے زندگیوں کو بچا سکتی ہے۔

Related Posts