قذافی اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل 9 کے میچ میں ملتان سلطانز نے افتخار احمد اور عثمان خان کی شاندار بیٹنگ سے لاہور قلندرز کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیتنے کیلئے 215رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی جن کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 4وکٹس کے نقصان پر 214رنز بنالیے۔
عثمان خان نے 55گیندوں پر سب سے زیادہ 96رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ ریزا ہینڈرکس نے 40 رنز جبکہ طیب طاہر نے 21 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 3رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔
کپتان رضوان خان شاہین آفریدی کی گیند پر ابتدا ہی میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ سکندر رضا اور کارلوس بریتھویٹ نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاحال لاہور قلندرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ایک بھی میچ جیتنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے 5 میں سے 4 میچز جیتے اور 1 میچ میں شکست کھائی ہے جو پشاور زلمی نے جیتا تھا جس میں امپائر کے فیصلے نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








