چاچا چھا گیا، ملتان سلطانز کے آسٹریلوی بالر پیٹر سڈل کو گرل فرینڈ نے بھی چاچا کہہ دیا، کمنٹ وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹر سڈل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ
چاچا پیٹر سڈل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ، فوٹو جیو نیوز

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اور ملتان سلطانز کے پیسر پیٹر سڈل کو ان کی گرل فرینڈ نے بھی چاچا کہہ دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل 41 سالہ  پیٹر سڈل نے پی ایس ایل کے لاہور لیگ کے اختتام پر سوشل میڈیا پراپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

پوسٹ پر پیٹر سڈل کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے چاچا لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پیٹر سڈل کو چاچا کہنا آسٹریلوی لیگ بی بی ایل میں حارث رؤف نے شروع کیا تھا۔

لاہور لیگ کے دوران پریس کانفرنس میں سڈل نے انکشاف کیا تھا کہ ملتان کے کھلاڑی بھی چاچا کہہ کر پکارتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں پیٹر سڈل نے کہا تھا کہ افتخار احمد لوکل اور وہ غیر ملکی چاچا ہیں۔

اس کے علاوہ چند روز قبل ایک پوسٹ میچ گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

Related Posts