پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز جاری ہیں، ملتان سلطانز نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی فیلڈنگ کیلئے میدان میں اتر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

محمد رضوان کی زیر قیادت ملتان سلطانز کی ٹیم میں موذر ربانی کی جگہ ڈیوڈ ویلی واپس آگئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں محمد عرفان اور احسن علی شامل ہو گئے ہیں۔باقی ٹیم میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے کراچی کنگز تھی جو آؤٹ ہوگئی، جبکہ سب سے اوپر ملتان ہے۔ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے 14 پوائنٹس ہیں۔ ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے کراچی کنگز کی جگہ سنبھال لی ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے 8 میں سے 5 میچ ہارے، 3 میں کامیابی حاصل کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور آخری نمبر پر موجود ہے۔ 

Related Posts