منیبہ علی نے پاکستان کی عزت رکھ لی؛ آئرلینڈ پاکستان کو کلین سویپ دینے میں ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ گیٹی امیجز)

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کر لی جس سے آئرلینڈ کی سیریز میں کلین سویپ کی امیدیں چکناچور ہو گئیں۔

آئرلینڈ نے پہلے دو میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی لیکن اتوار کے روز منیبہ علی کی ناقابل شکست سنچری نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز ایمی ہنٹر اور گیبی لیوس نے 37 گیندوں پر 52 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار 64 رنز بنائے اور آئرلینڈ نے 20 اوورز میں 155 رنز بنائے صرف چار وکٹیں گنوائیں۔

جواب میں پاکستان کی شروعات متزلزل رہی جب شوال ذوالفقار اور نطالیہ پرویز جلد آؤٹ ہو گئیں لیکن منیبہ علی نے ذمہ داری سنبھالی اور عالیہ ریاض کے ساتھ مل کر 70 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ منیبہ نے 68 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور پاکستان نے 14 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ اب رواں ماہ ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں جرمنی، نیدرلینڈز اور اٹلی کے مدمقابل ہوگا جہاں وہ اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

Related Posts