شمسی سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ایس ایس پی کورنگی کا موقف سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شمسی سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ایس ایس پی کورنگی کا موقف سامنے آگیا
شمسی سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ایس ایس پی کورنگی کا موقف سامنے آگیا

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جنہیں چھری کے وار سے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے دو بڑی خواتین جبکہ دو بچیوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بے گناہوں کو قتل کرنے والا فواد نامی شخص ہے جو فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق بیوی اور تین بیٹیاں گھر میں تھیں، ملزم صبح فواد ڈیوٹی پر گیا واپس آکر یہ کام انجام دیا، ملزم فواد نے پہلے بیگم اور تین بیٹیوں کو قتل کیا ہے، والدہ سے معلومات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فواد کا اہلیہ سے جھگڑا معمول تھا، فواد کی بیوی کی آواز بھابھی نے سنی تو گھر والے اوپر گئے، دروازے کی کنڈی توڑ کر گھر والے اندر داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

شور شرابے کی آواز نہ آنا اس سے شبہ ہے کہ نشہ آور چیز دی گئی ہو، جائے وقوع سے آلہ قتل مل گیا ہے، مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Related Posts