لاک ڈاؤن لگاکر خوشی نہیں ہوتی، پابندیاں عوامی مفاد میں لگاتےہیں،مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین

تازہ ترین

murtaza wahab news conference in karachi

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کورونا وباء سے بھارت جیسی صورتحال پیدا نہ ہو، ہمیں لاک ڈاؤن لگاکر خوشی نہیں ہوتی، پابندیاں عوام کےمفاد میں لگاتےہیں۔

شہری رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، خطرناک وباء پر قابو پانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں ہر فرد خود کو ویکسینیٹ ضرور کروائے۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وباء پر سیاست کے بجائے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے جعلی واٹس ایپ ڈاکٹرز کےمشوروں پر عمل نہ کریں ،کورونا ویکسین پر منفی پروپیگنڈا کرکےعام آدمی کا نقصان کیاجارہاہے ۔کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں ہیلتھ کیئر ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عام آدمی کو قائل کرنے کی ضرورت ہےکہ ماسک نہ پہننے سےخطرات ہونگے ،دنیا کی بڑی طاقتوں کا صحت کا نظام کورونا وائرس کےدباؤ کو برداشت نہیں کرپایا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوہزار سےزائد کورونا مثبت رپورٹ ہوئے۔

 

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت عوام دوست ہے پابندیاں عوام کےمفاد میں لگاتے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی 1743افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئےکراچی میں کورو نا مثبت کی شرح 26فیصد ہے کیا ہم اس صورت حال سےنمٹنے کے متحمل ہوسکتےہیں۔ 26جون کو سندھ میں 511مریض تھے 26جولائی کو 2153مریض ہوچکے ہیں ۔

مریضوں کی تعداد بڑھنے سےاسپتالوں پر دباو بڑھتاہےنجی وسرکاری اسپتالوں میں گنجائش کم ہورہی ہےسرکاری اسپتالوں میں 75فیصد گنجائش مریضوں سےبھر چکی ہےنجی اسپتالوں میں گنجائش قریبا مکمل ہوچکی ہے ہمیں لاک ڈاؤن لگاکر خوشی نہیں ہوتی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بھارت جیسے حالات یہاں نہ ہوں تو ایس اوپیز پر عمل کریں اسپتالوں میں زیر علاج87فیصد افراد نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی جمعہ کو دوبارہ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگااگر صورت حال یہی رہی تو پھر سخت ترین فیصلے ہونگےاحکامات دیئے گئےہیں کہ شادی کی تقاریب کرنے والے ہال مالکان کےخلاف کاروائی کی جائے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میڈیاآگاہی دے ویکسی نیشن کارڈ کی تصاویربنائیں، چینلزان تصاویر کو دکھائیں، بھارت اورانڈونیشیامیں کیاہواتھا سب نے دیکھااس لئے ماسک پہنیں، ویکسین لگائیں یہی اس وباء سے بچنے کا طریقہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں ویکسین کی قلت کی کوئی شکایت نہیں ہے سندھ بھر میں کورونا ویکسین دستیاب ہےمیں نے خود اور میرے گھر والوں نے اور میرے آفیس کے تمام لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے، آپ سب لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگائی تو لگوالیں، اپنے لئے اپنی فیملی کے لئے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کشمیر میں پیسے بانٹ رہےتھے ۔

تھر میں مذہبی انتشار پھیلانے والےشخص کو گرفتار کرلیاگیاہے کچھ لوگوں نے اس معاملے پر سیاست کرنے کی کوشش کی تھر واقعہ پر پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کیس درج کرانے سےروکنے کی کوشش کی ہم نے پولیس کو کہا کہ سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کریں اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے اثاثوں سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ہندو برداری ہماری اپنی برادری ہے، ہمارے پاکستانی شہری ہیں ، انکے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز تک دیکھیں گے اور صورتحال کاجائزہ لیں گے وزیراعلی نے آئی جی سندھ پولیس اورکمشنرزکوہدایات جاری کی ہیں شادیاں روکی جائیں جوشادیاں کررہےہیں وہ اپنے ساتھ بھی زیادتی کررہے ہیں ۔

اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بھی ویکسی نیشن کارڈ کے بغیرکسی کوآنے نہ دیاجائے، کئی ممالک کی رپورٹس صحیح نہیں ہےکئی لوگ پازیٹوآئے ہیں ڈیلٹاویرینٹ کے کیسزسندھ میں زیادہ ہیں۔

ہمیں ہر صورت احتیاط برتنی ہے خود کو اپنے اہل خانہ کو اور دوسروں کو اس وباء سے بچانا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تینوں صوبوں میں پبلک سروس کمیشن کام کررہی ہیں، سندھ میں ادارے کوکام سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، ہزاروں نوجوان متاثر ہو رہے ہیں، انکی عمریں پوری ہو رہی ہیں، عدالت عالیہ سے گزارش ہے اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔

Related Posts