اسلام آباد : کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگی کو خطرناک لاحق ہیں۔
اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ حریت رہنماؤں کے ساتھ ہزاروں کشمیریوں نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ جیل میں علاج معالجے سمیت کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں بھی تشویشناک ہے،یاسین ملک کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں،جیل میں کوئی احتیاطی تدابیر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کورونا مقبوضہ کشمیر میں 3ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حصار میں مقبوضہ کشمیر میں خطرناک وائرس سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، اقوام متحدہ کورونا وائرس کو مند نظر رکھتے ہوئے کشمیر میں ہنگامی اقدامات اٹھائے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور یاسین ملک سمیت درجنوں حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں کشمیر بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔