اسلام آباد :کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کشمیر میں بھارت کے متنازع اقدامات کو دیکھتے ہوئے یوم آزادی کی تقریبات کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ایک پیغام میں مشعال ملک نے بھارت کو اپنی آزادی کا جشن منانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ وہ گزشتہ 78 سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔
انہوں نے کشمیری عوام کے آزادی کے حق سے انکار پر روشنی ڈالی اور ان لاتعداد انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے سوال کرے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کو دبانے کے لیے اس نے اپنی آزادی کس بنیاد پر منائی۔
واضح رہے کہ مشعال حسین ملک کے شوہر یاسین ملک مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما ہیں جنہیں بھارت نے مختلف جھوٹے کیسز میں جیل قید کررکھا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








