بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشفق الرحیم نے مختصر فارمیٹ کی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے دیگر دستیاب فارمیٹس میں اپنی دستیابی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے کہا کہ میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹوئٹر پیغام میں مشفق الرحیم نے کہا کہ میں موقع ملنے پر فرنچائز لیگز میں بھی اپنی شرکت یقینی بناؤں گا۔ اور فخر کے ساتھ اپنی قوم کی 2 فارمیٹس میں نمائندگی کرنے کیلئے منتظر رہوں گا۔

خیال رہے کہ 9 مئی 1987 کو جنم لینے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کو بنگلہ دیشی تاریخ کا سب سے کامیاب کپتان مانا جاتا ہے۔ سابق کوچ جیمی سڈنز کا کہنا ہے کہ مشفق الرحیم ٹاپ آرڈر میں 1 سے 6 تک کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔

مشفق الرحیم کو بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والا کھلاڑی بھی سمجھا جاتا ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے اور آخری وکٹ کیپر بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ 

Related Posts