لاس اینجلس: دنیا کے امیرترین انسان، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ٹوئٹر انتظامیہ پر برہم ہوگئے اور ڈیل کو منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لاکھوں کی تعداد میں جعلی اور اسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کوہولڈ کر رکھا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر انتظامیہ کا ردعمل دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ شاید وہ بھی اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
ایلون مسک کے وکیل نے ٹوئٹرانتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ’مسک کو یقین ہے کہ کمپنی ( ٹوئٹر) بہت سرگرمی سے ان کے معلومات کے حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ملک کے سرکاری دفاتر میں ای فائلنگ سسٹم نافذ، کاغذوں کا بوجھ کم ہونے لگا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








