مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا میں مبتلا

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف کی صاحبزدی مریم نواز لندن پہنچ گئیں
نواز شریف کی صاحبزدی مریم نواز لندن پہنچ گئیں

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مریم نواز شریف نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کرلی ہے۔

 قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 189 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

Related Posts