نئی دہلی: بھارتی ائیر لائن گو ائیر نے حکومت نواز پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نریندر مودی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام بھیجنے پر مسلمان پائلٹ کو برطرف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر مسلم پائلٹ آصف خان کو ملازمت سے اس لیے برطرف کیا گیا کیونکہ انہوں نے مودی کے خلاف ٹویٹ کیا تھا جس پر عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گو ائیر نے قواعد و ضوابط کا بہانہ بناتے ہوئے انہیں ملازمت سے نکال دیا۔
ترجمان گو ائیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق گو ائیر کے قواعد و ضوابط موجود ہیں، مسلمان پائلٹ آصف خان نے ضابطے کی خلاف ورزی کی، اس لیے انہیں ملازمت سے نکالنا پڑا۔
اس حوالے سے سینئر مسلم پائلٹ آصف خان نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف ٹویٹ پر معذرت بھی کی، تاہم ان کی یہ معذرت قبول نہیں کی گئی، نہ ہی آصف خان کو ملازمت پر واپس رکھنے کا کوئی فیصلہ زیرِ غور ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت پر مسلط انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔
انتہا پسند مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ریاست آسام میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے تمام مدارس ختم کرنے کا بل گزشتہ برس 31 دسمبر کو منظور کرلیا۔
مزید پڑھیں: انتہاء پسند مودی نے آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








