مسلم اسکالرز کی ترک صدر کو جامعہ ازہر کے طرز کی یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے ارکان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان چند روز قبل ترک ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں یونین کے ارکان نے ترک صدر سے استنبول میں جامعہ ازہر کے طرز پر ایک بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں شریک الاخوان کے رہنما محمد الصغیر نے انکشاف کیا کہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے سیکرٹری جنرل علی القرہ داغی نے ایردوآن کو اپنی تقریر میں 9 مطالبات پیش کیے جن میں قاھرہ میں الازھر کی طرح استنبول میں اسلامی یونیورسٹی کے قیام کی ضرورت بھی شامل ہے۔

اپنی تقریروں کے دوران یونین کے بقیہ ارکان نے اس یونیورسٹی کے قیام کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اسلامی ملکوں کے مختلف حصوں سے طلبہ کو اکٹھا کیا جا سکے اور ان کے لیے جامعہ الازہر کے متبادل کے طور پر کام کیا جا سکے۔ یہ نئی یونیورسٹی ترکیہ کو آمدنی بھی فراہم کرے گی۔

Related Posts