مکہ :سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، دبئی اور دیگر خلیجی ممالک میں آج مسلمان حضرت ابراہیم ؑ کی قربانی کی یاد میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحی منارہے ہیں۔
سعودی عرب میں نماز عید مسجد نبوی اور مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی ہے، عازمین حج نے پوری رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری ۔اس بار سعودی عرب میں مقیم صرف 10ہزارمسلمانوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے حج کیا۔
مصر ، کویت ، اردن ، بحرین اور قطر میں بھی عیدمنائی جارہی ہے۔ انڈونیشیا ، ایران اور ملائشیا بھی اس دن کو سادگی کے ساتھ منا رہے ہیں۔ترکی میں مقیم مسلمانوں نے استنبول کی آیاصوفیہ مسجدمیں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔
مزید پڑھیں:مخصوص مقامات پرقربانی وقت کی ضرورت ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








