اسکول پرنسپل کے شیطانی کھیل بے نقاب، پنجاب میں جنسی زیادتی کا ایک اور لرزہ خیز اسکینڈل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب میں جنسی زیادتی کا ایک اور لرزہ خیز اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں مظفر گڑھ کے ایک نجی اسکول کے مالک اور پرنسپل پر الزام ہے کہ انہوں نے طویل عرصے تک متعدد خواتین اساتذہ اور طالبات کا جنسی استحصال کیا اور ان کی ویڈیوز بنائیں۔

پولیس کے مطابق ملزم، جس کی شناخت ہدایت رضوی کے نام سے ہوئی ہے، خواتین اساتذہ اور طالبات کو بلیک میل کر کے طویل عرصے تک ان کا جنسی استحصال کرتا رہا۔

ایک متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر علی پور سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم نہ صرف زیادتی کرتا تھا بلکہ متاثرہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

مظفرگڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ان ٹیچرز اور طالبات کی قابلِ اعتراض ویڈیوز بھی پھیلائیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ویڈیوز کی مدد سے مزید متاثرہ خواتین کی شناخت کی جا رہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نہ صرف خود خواتین کے ساتھ زیادتی کی بلکہ انہیں بلیک میل کرکے اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں بھی زیادتی کا نشانہ بنوایا۔ ویڈیوز میں کم از کم چار خواتین کو جنسی زیادتی کا شکار پایا گیا ہے۔

Related Posts