ینگون:میانمار کے ایک گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں اور دیہاتیوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے۔میانمار کے ڈیلٹا ریجن کے ایک گاؤں میں اسلحے کی تلاش کے لیے فوج نے آپریشن کیا جس کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔
سرچ آپریشن کے دوران دیہاتیوں نے بھی فوج پر فصل کاٹنے والے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔فوجی قیادت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔
تاہم معزول حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔آزاد ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ گاؤں کے ہسپتال میں 15 سے زائد لاشیں لائی گئی ہیں۔
جبکہ درجن سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے بہانے کسانوں کی نسل کشی کی گئی۔جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔