وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں ٹیلی فون آپریٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ناصر عنایت کو پیر کی صبح جاتی امراء میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
فون آپریٹر عنایت معمول کے مطابق صبح ڈیوٹی کیلئے پہنچا تھا لیکن واپس نہیں آیا۔ انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کارروائی شروع کی۔
ناصر عنایت کی لاش رائے ونڈ کے اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کی تیاریاں کی جاری ہیں۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر موت کا سبب دل کا دورہ قرار دیا گیا ہے لیکن حتمی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گی۔
رائے ونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر عنایت صوبائی سیکریٹریٹ میں ٹیلی فون آپریٹر کے طور پر تعینات تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دل کا دورہ موت کی وجہ ہوسکتی ہے مگر اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے نتائج سے سامنے آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








