سہراب گوٹھ تھانے میں 6 بچوں کے باپ کی پر اسرار ہلاکت، معمہ حل نہ ہوسکا

تازہ ترین

تازہ ترین

سہراب گوٹھ تھانے میں 6 بچوں کے باپ کی پر اسرار ہلاکت، معمہ حل نہ ہوسکا
سہراب گوٹھ تھانے میں 6 بچوں کے باپ کی پر اسرار ہلاکت، معمہ حل نہ ہوسکا

کراچی:شہر قائد میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات بڑھنے لگے، گزشتہ روز رحمت نامی شخص کا سہراب گوٹھ تھانہ میں پراسرار طور پر ہلاکت کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے شخص پر دکھوکا اور جال سازی کا مقدمہ درج تھا،لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص پیشے کے اعتبار سے اسٹیٹ ایجنٹ کا کام کرتا تھا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے مبینہ ملزم کو جیل کسٹڈی کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگرتفتیشی افسر کی جانب سے جیل بھیجنے کے لیے ایک لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ رحمت کی موت کے بعد کافی دیر تک ہمیں لاعلم رکھا گیا،جبکہ پولیس کسٹڈی میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والا شخص چھ بچوں کا باپ تھا،رحمت کے جسم پر تشدد کا نشانات موجود ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی موت طبی وجوہات کی بناء پر ہوئی، ہارٹ اٹیک موت کا سبب بنا،پولیس نے لواحقین کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Related Posts