این اے 240 ضمنی انتخاب، تحریک لبیک کو ایم کیو ایم پر برتری حاصل

تازہ ترین

تازہ ترین

این اے 240 ضمنی انتخاب، تحریک لبیک کو ایم کیو ایم پر برتری حاصل
این اے 240 ضمنی انتخاب، تحریک لبیک کو ایم کیو ایم پر برتری حاصل

کراچی: این اے 240 کی نشست پر ضمنی انتخاب کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اس دوران تحریک لبیک پاکستان کوایم کیو ایم پاکستان برتری حاصل ہے جبکہ ووٹنگ کے دوران حالات انتہائی کشیدہ رہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا کسی تعطل کے جاری رہی، پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا۔

سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑے کے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، اس دوران فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، پولیس نے صورت حال پر قابوپالیا۔

مزید پڑھیں:ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال

این اے 240 کے 309 میں سے 259 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز 9076 ووٹ لیکر پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابو بکر 8862 ووٹ لیکر دوسرے، مہاجر قومی مومنٹ کے رفیع الدین فیصل 6884 ووٹ لیکر تیسرے نمبر،پی پی پی کے ناصر رحیم لودھی 4028 لیکر چوتھے، پی ایس پی کے قائمخانی 3937 ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

Related Posts