ایف بی آر نے انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Court defers indictment of Anwar Majeed in sugarcane subsidy reference

کراچی :نیب ایف آئی اے کے بعد اومنی گروپ کے خلاف ایف بی آر نے بھی میدان آگیا۔ایف بی آر نے انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر زرائع کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون نے صدر، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس فائنل کرلیے، ریفرنس میں انور مجید، یونس قدوائی، اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا۔

ٹھٹھہ سیمنٹ اور سمٹ بینک کے کروڑوں کے شیئرز کے معاملے پر بھی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،اومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹوں کو بھی ریفرنس میں شامل کرلیاگیا۔

مزید پڑھیں :جعلی اکاؤنٹس کیس،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کل نیب میں طلب

کینٹ اسٹیشن پلازا ہوٹل پر قبضے پر بھی ریفرنس داخل کیا جائے گابے نامی پراپرٹیز اور شیئرز کی 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

اومنی گروپ کے ملازمین کے ناموں پر انور مجید اور دیگر نے پراپرٹیز خریدیں ایف بی آر بے نامی زون نے بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہییونس قدوائی کچھ عرصہ قبل پاکستان سے مفرور ہوکر کینیڈا میں ہے،تمام کیسز جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شروع کیے گیے۔

Related Posts