لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماخواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آ گئے، نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی۔
با خبر ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے، واضح رہے کہ کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معاشی سطح پر ناکام ہوگئی ہے، حکومت نے عوامی سطح پر کچھ کہے بغیر شکست تسلیم کرلی ہے۔