افسران کے قتل اور اموات پر کمیشن بنایا جائے، چیئرپرسن آفیسرز ایکشن کمیٹی نبیلہ خانم

تازہ ترین

تازہ ترین

Nabila Khanam talk to the media in karachi

کراچی: آ ل پا کستان آفیسرز ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن نبیلہ خانم نے کہا ہے کہ بعض ا فراد اپنے ڈومین سے ہٹ کر افسران کو زچ کر رہے ہیں، میئر نے ابتک انکے لئے کیا کیا؟ کالی بھیڑیں میئر کی اے ٹیم ہیں،فیصلہ کرلیا ہے انصاف دلائیں گے۔

افسران کے قتل اور اموات پر کمیشن بنایا جائے،انسدا تجاوزات کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر قبرستان محمود، عدنان قریشی، عمران قدیر، قومی خان اور دیگر کیا اس شہر کے افسر نہیں تھے۔

وزیر اعلی سندھ، ایدمنسٹریٹرز اور میئر کراچی نے آج تک ان خاندانوں کے لئے کیا کیا؟نبیلہ خانم نے یہ بات ملاقات کے لئے آنے والے پرنٹ میڈیا کے دوستوں سے خصوصی گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد اپنے ڈومین سے ہٹ کر افسران کو زچ کر رہے ہیں۔ میئر نے ابتک انکے لئے کیا کیا؟ کالی بھیڑیں میئر کی اے ٹیم ہیں۔فیصلہ کرلیا ہے انصاف دلائیں گے۔

نامعلوم فونز اور طلب کرنیوالوں کو سپریم کورٹ میں بلائیں گے۔ صحافی دوستوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی میں سیاسی گروپنگ کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کے ڈی اے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی انوکھی فرمائش سے پریشان

نامعلوم افراد جو معروف ہیں وہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ہدایات جاری کرکے خود خبریں دیتے ہیں کہ فلاں افسر کے خلاف خبریں چلاؤ۔ اسکے بعد اس افسر کی طلبی اور ٹاسک مہم چلتی ہے۔ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور انکا ایک افسر یہ کام اور مخبری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں سکون سے کام کرنے دو ورنہ ہم بھی بڑوں تک پہنچ گئے ہیں۔ کورکمانڈر سے وقت لے رہے ہیں۔ میئر مرحومین کو لاوارث نہ سمجھیں انکے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کریں۔ جلد ہم مزید تفصیلات جاری کریں گے۔

Related Posts