ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار، ساتھی فنکاروں کی جلد صحتیابی کی دُعا

تازہ ترین

تازہ ترین

ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار، ساتھی فنکاروں کی جلد صحتیابی کی دُعا
ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار، ساتھی فنکاروں کی جلد صحتیابی کی دُعا

پاکستانی انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار ندیم جعفری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد ساتھی فنکاروں نے ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دُعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے پیارے دوست ندیم جعفری کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ ان کیلئے دعا کریں کیونکہ ندیم جعفری کو دعاؤں، نیک تمناؤں اور محبت کی ضرورت ہے۔ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فخرِ عالم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جنون بینڈ سے شہرت حاصل کرنے والے گٹارسٹ اور گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ بڑا دل رکھنے والے باصلاحیت گلوکار ندیم جعفری کیلئے دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیابی ادا فرمائے اور وہ کورونا وائرس پر قابو پائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 5 سالہ بچی کے قتل پر پھانسی کی سزا کافی نہیں۔اُشنا شاہ

Related Posts