نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا ایک دوسرے پرکروڑوں کا ہتکِ عزت کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا ایک دوسرے پرکروڑوں کا ہتکِ عزت کا دعویٰ
نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا ایک دوسرے پرکروڑوں کا ہتکِ عزت کا دعویٰ

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دان شرمیلا فاروقی اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے ایک دوسرے پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے مقدمات درج کرادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کی شکل و صورت کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا، جس پر شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے معروف اداکارہ کو ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر داخلہ کی شادی پر گفتگو، ریما خان کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نادیہ خان نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ہتک آمیز ویڈیو شیئر کی جس میں شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کی بے عزتی کی گئی اور ان کے میک اپ پر عمر رسیدہ خاتون کا مذاق اڑایا۔ 

اداکارہ نادیہ خان کو 15 دن کا وقت دیتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا کہ اپنا ہتکِ عزت پر مبنی تبصرہ واپس لیں، معافی مانگیں اور 5 کروڑ بطور ہرجانہ بھی ادا کریں۔ آج سے 11 روز قبل نادیہ خان نے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں شرمیلا فاروقی پر بھی تنقید کی۔

نادیہ خان کا 20 جنوری کو اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں کہنا تھا کہ پی پی پی لیڈر شرمیلا فاروقی میڈیا پر تشہیر چاہتی ہیں۔ میرا آپ کی والدہ پر تبصروں کا مقصد ان کی تعریف کرنا تھا، نہ کہ مذاق اڑانا۔ انہوں نے بھی شرمیلا فاروقی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس وصول ہونے کے 24 گھنٹے بعد نادیہ خان نے اتوار کے روز کہا کہ میرے وکلاء شرمیلا فاروقی کو ایک قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں جن میں ہتکِ عزت پر مبنی ریمارکس پر 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

Related Posts