اسلام آباد :چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ ملک کو جدیدیت کی طرف لے جاتے ہوئے نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔
دنیا میں پہلی بار پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی لئے جاسکیں گے۔ موبائل ایپ پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ موبائل کے ذریعے انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے، یہ اقدام معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
طارق ملک کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے، بلکہ ایمیزون اور پے پال جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا،
ان کا کہنا تھا کہ ایمازون جیسے ادارے بھی بھی پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے اور پاکستانی صارفین کو اپنی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی طرف مائل ہوں گے۔ موبائل ایپ نادرا https://id.nadra.gov.pk پورٹل سے منسلک کی جائے گی۔ Play Storeاور PAK IDENTITY ا یپ ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ پلٹ خاتون پر تشدد ، ن لیگ کے سٹی صدر سمیت 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








