وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقررکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے نعیم بخاری چیئرمین پی ٹی وی مقررکردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے معروف قانون دان اور اور اینکر پرسن نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقرر کردیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نعیم بخاری کو تین سال کے لئے چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نعیم بخاری نے اٹھارہ جون 2016کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، بعد ازاں ان کا شمار پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل ہونے لگا، اس کے علاوہ نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں۔

نعیم بخاری شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑچکے ہیں۔،نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔

سینئر قانون دان نعیم بخاری لاہور میں پیدا ہوئے، ان کے والد ڈاکٹر الطاف حسین بخاری تھے، وہ پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باؤلر سلیم الطاف بخاری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

Related Posts