پاکستان کی ایک اور خاتون کوہِ پیما نائلہ کیانی نے کے ٹو کی چوٹی کامیابی سے سر کر لی ہے، اسی کے ساتھ ساتھ وہ کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔
کوہ پیما نائلہ کیانی نے جمعہ کی صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ٹو کے سر کی ہے جبکہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے بھی آج ہی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی سر کی، جس کے بعد ایک ہی دن میں دو پاکستانی خواتین نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کر دی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








