اسلام آباد :قومی احتساب بیورو کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے میں ناکامی کے بعد احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران جج نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس کے حوالے سے استفسار کیا تو نیب کے نمائندے نے بتایا کہ اس معاملے کو منظوری کے لئے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔
عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 26 اگست تک ملتوی کردی ہے۔
اس سے قبل نیب نے احسن اقبال کے خلاف ریفرنس پیش کرنے کے لئے احتساب عدالت سے وقت طلب کیا تھا ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کاکہنا ہے کہ جب کوئی گواہ نہیں تھے تو مجھے دو ماہ تک جیل میں کیوں رکھا گیا؟
نیب نے الزام لگایا کہ احسن اقبال نے نارووال میں 3 ارب روپے کے غیر قانونی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس سے قومی خزانے کو اربوں مالیت کا نقصان ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:نیب شفافیت اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








