بھارتی سائبر سیکورٹی چیف ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے معترف نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

DG ISPR
ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ ادارے کے وقار کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: بھارتی سائبر سکیورٹی چیف نے بیانیے کی جنگ ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے، جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ کا کہنا ہے کہ بیانیے کی جنگ کیسے لڑنی ہے ؟ یہ ہمیں میجر جنرل آصف غفور سے سیکھنا پڑے گا کیونکہ آج کی جنگ میں طور طریقے بدل چکے ہیں جس میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور ہم سے کہیں آگے ہیں۔

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت کی تینوں مسلح افواج کیلئے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیںاوردلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں افواج کے پبلسٹی ونگ اپنے اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں۔

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف راجیش پنٹ کاکہنا ہے کہ پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر موثر انداز میں بیانیہ دے رہا ہے، بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دیکر بیانیہ پیش کرے۔

مزید پڑھیں:بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے، وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان آصف غفور ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکی بات کو وزن دیا جاتا ہے۔

راجیش پنٹ کا کہنا تھا کہ پاک روف کے ترجمان کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے تو پورا یورپ انکی بات کو توجہ دیتا ہے، جب خطے کو خطرات کی بات کرتے تو دنیا خطرے کو محسوس بھی کرتی ہے۔

Related Posts