واشنگٹن: امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انسان کی چاند پر واپسی کے مشن آرٹیمس کے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز ناسا نے کہا کہ آج یعنی 9 دسمبر کو عوام ناسا کے نائب صدر مائیک پنس، ایڈمنسٹریٹر جم بریڈنسٹائن اور دیگر افراد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ 9 دسمبر کو قومی اسپیس کونسل ممبران بھی چاند پر واپسی کے آرٹیمس پروگرام کی تفصیلات سے عوام کو ایک براہِ راست پروگرام میں آگاہ کریں گے۔
Tomorrow, Dec. 9, join @VP Mike Pence, Administrator @JimBridenstine & other National Space Council members for the latest on our #Artemis program to return to the Moon.
???? Tune in to NASA TV at 12:30pm ET for the LIVE event from @NASAKennedy: https://t.co/Dy7vLZeoDz pic.twitter.com/N2dTcIPOs5
— NASA (@NASA) December 9, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے 28 ارب ڈالر کی لاگت کے ساتھ چاند پر واپسی کا فیصلہ کر لیا۔
ناسا نے اپنے خلا بازوں کو رواں برس ستمبر کے دوران چاند پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کی لاگت کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا گیا جو کم و بیش 46 کھرب، 57 ارب 85 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتے ہیں اور یہ امریکی حکام کیلئے بھی ایک خطیر رقم ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیں: ناسا کا 28 ارب ڈالر کی لاگت سے چاند پر واپسی کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








