ناسا نے مریخ کے مشن پر معلومات دینے کیلئے عوام کو کل آمد کی دعوت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ناسا نے مریخ کے مشن پر معلومات دینے کیلئے عوام کو کل آمد کی دعوت دے دی
ناسا نے مریخ کے مشن پر معلومات دینے کیلئے عوام کو کل آمد کی دعوت دے دی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے عوام کو سرخ سیارے مریخ کی تحقیق کیلئے خلاء میں بھیجے جانے والے مشن پر معلومات دینے کیلئے کل آمد کی دعوت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ ہمارے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈسٹائن کی قیادت میں ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کا ایک پینل ہمارے اگلے مشن کا جائزہ لے گا۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہمارا اگلا مشن سرخ سیارے یعنی مریخ کیلئے روانہ ہوگا جس کیلئے ہم عوام کو دعوت دے رہے ہیں کہ 17 جون کو 3 بجے ہماری نشریات ضرور دیکھیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) سرخ سیارے مریخ پر اپنا نیا مشن بھیجنے کے لیے تیار ہو گئی جس کیلئے انجینئرز نے خلائی روبوٹ کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ ناسا کے انجینئرز ہمارے ناسا پریزرو رولر پر کام کر رہے ہیں جو ناسا کی تحقیق کیلئے خاص طور پر بنایا گیا خلائی روبوٹ ہے۔ یہ روبوٹ مریخ سے مٹی اور دیگر اجزاء کے نمونوں پر تحقیق کرے گا۔

مزید پڑھیں: ناسا  نے مریخ  کیلئے روبوٹ کی ٹیسٹنگ شروع کردی

Related Posts