راولپنڈی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نسیم شاہ فٹنس کے مسائل باعث آج بنگلہ دیش کے خلاف باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے، کمسن نسیم شاہ نے گزشتہ روز ہیٹ ٹرک مکمل کرکے مہمان ٹیم کو پریشان کردیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے نسیم شاہ کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمسن نسیم شاہ نے گزشتہ روز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نسیم شاہ کے آج کے کھیل میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا کہ فٹنس کے مسائل کے باعث نسیم شاہ آج باؤلنگ نہیں کرسکیں گے۔
What a special display this was from young Naseem Shah in the first #PAKvBAN Test yesterday!
Sadly, he won't bowl today due to fitness concerns.pic.twitter.com/uOtSeQUlgR
— ICC (@ICC) February 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
بنگلہ دیش کے پہلی اننگ میں 233 رنز کے جواب میں پاکستان نے 445 رنز بناکر 212رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم کے 124رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








