کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

کراچی: انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں اور انجری کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پر کام کریں گے۔ ٹیم منیجمنٹ نے نسیم شاہ کا متبادل طلب نہیں کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل دوپہر ملتان سے کراچی پہنچیں گی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پِچ کو ناقص قرار دیدیا

یاد رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0کی واضح برتری حاصل ہے، جبکہ مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز جیت چکی ہے۔

Related Posts